کرونا سے بچنے کیلئے قوم اجتماعی توبہ کرے،مولانا انوارالحق

  کرونا سے بچنے کیلئے قوم اجتماعی توبہ کرے،مولانا انوارالحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر اور جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم شیخ الحدیث حضرت مولانا انوار الحق نے ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، حافظ اسعد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، ڈاکٹر طارق محمود مکی، مفتی شاہد عبید، مولانا سمیع اللہ حقانی، مولانا مفتی خرم یوسف، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر علماء سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے پوری قوم اجتماعی طور پر توبہ و استغفار کرتے ہوئے اللہ کو راضی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہاتھ جوڑ کر پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بھی نمازوں کا پابند بنائے۔

تے ہوئے اللہ کے حضور سجدوں میں ڈال دیں اور گھروں میں خواتین بھی سو فیصد نماز پڑھنے والی ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ پوری قوم پر رحم فرماتے ہوئے وائرس کی صورت میں آئی ہوئی آزمائش ختم فرما دیں گے۔