کرونا سے نمٹنے کیلئے چائنہ سے رہنمائی لی جائے،کاشف امین

  کرونا سے نمٹنے کیلئے چائنہ سے رہنمائی لی جائے،کاشف امین

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کرونا وائر س کے تدارک کے لئے چین کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کی پیروی کرناہوگی اور ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد بھی کرنا ہوگا،عوام الناس کو بھی چاہئے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا ساتھ دیں، اس پر عمل کریں اور حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے جس طرح شب و روز محنت کرکے اپنی عوام کو کرونا وائرس سے نجات دلائی ہے پاکستان کو بھی انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے کرونا وائر س پر قابو پانا چاہئے۔کرونا وائر س کے متعلق منفی افواہوں کا ن نہ دھریں۔

  ،اگر مناسب حفاظتی اقدامات کئے جائیں تو اس وائرس کا مقابلہ کرنا بہت آسان ہے۔انشاء اللہ امید ہے کہ حکومت بہت جلد کرونا وائرس کا پاکستان سے خاتمہ کردے گی جس کے لئے عوام الناس کی بھرپور سپورٹ درکار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1