جلو پارک میں پانچ ہزارپودے لگانے کے دوسرے فیز کا افتتاح

جلو پارک میں پانچ ہزارپودے لگانے کے دوسرے فیز کا افتتاح

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر جنگلی حیات وماہی پروری ملک اسدعلی کھوکھر نے جلو پارک میں 5 ہزار پودے لگانے کے دوسرے فیز کا افتتاح کر دیا۔صوبائی وزیر ملک اسدعلی کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق صوبے میں کلین اینڈ گرین ماحول کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر نا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں میں درخت کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں درختوں کی افادیت بارے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس میں شجر کاری کی جائے گی اگلے فیز میں سفاری پارک لاہو رمیں 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1