ایکسائزریجن بی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار

ایکسائزریجن بی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار

  



لاہور(پ ر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی کی ہدایت پر محکمہ کے تمام افسران و جملہ ملازمین کے درمیان حفظان صحت اور حالیہ وبائی کرونا وائرس کی آگاہی کیلئے ریجن بی اور علامہ اقبال ٹاؤن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف و مشہور ڈاکٹر راشد اکرم(اورل کنسلٹنٹ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ارشد اکرم نے تمام سٹاف کو تفصیل کے ساتھ کرونا وائرس کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ملازمین کو وقفے وقفے سے ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہنا چاہئے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے انہوں نے تمام سٹاف کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے درج ذیل احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کیلئے ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں، پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

، کھانستے یا چھینکتے وقت رومال، ٹشو پیپر یا کہنی سے ناک اور منہ ڈھانپ لیں، مریض کے ساتھ غیر ضروری میل جول سے پرہیز کریں اور مریض کے استعمال کی اشیاء کو علیحدہ رکھیں، وسوسے اور افواہوں سے بچیں، ماسک پہننا ہر فرد کیلئے لازم نہیں ہے۔ماسک کا استعمال صرف کھانسی یا فلو میں مبتلا افراد ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں، بخار، کھانسی یا سانس کی تکلیف کی صورت میں فوری اپنا طبی معائنہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1