اللہ کی مدد سے موذی وائرس پر جلد قابو پا لیا جائیگا،بیلم حسنین

اللہ کی مدد سے موذی وائرس پر جلد قابو پا لیا جائیگا،بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ کرونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا مگر وزیراعلیٰ سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں صوبے کے عوام کو ریلیف دیا اور دن رات کام کر رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو بھی مریضوں کی تیمارداری میں پیش پیش ہیں ؎

 اور تمام پیپلزپارٹی سندھ اس وقت اپنے صوبے کے عوام کو بچانے اور ریلیف دینے میں آگے آگے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے زائرین سے وباء پھیلی اور جیسے ہی علم ہوا تمام مشتبہ مریضوں کو چیک کیا گیا اور اس کا عمل ابھی تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نہ صرف میڈیکل سہولتیں دے رہے ہیں بلکہ دیگر ضروریات زندگی بھی فراہم کر دی گئی ہیں جن میں راشن سرفہرست ہے تاکہ مشکل گھڑی میں بچوں، خواتین کو گھروں میں دو ماہ کا راشن ہونے سے ریلیف ملے اور صوبے کا کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو وقتی طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ اللہ کی مدد سے جلد حالات پر قابو پالیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1