نابینا افراد کے ترجمان ماہنامہ آڈیو ٹائمز کا مارچ کا شمارہ شائع

  نابینا افراد کے ترجمان ماہنامہ آڈیو ٹائمز کا مارچ کا شمارہ شائع

  



لاہور(سٹی رپورٹر) کروڑوں نابینا افراد کا ترجمان ”ماہنامہ آڈیو ٹائمز“ کامدیر اعلیٰ قاضی نوید ممتاز کی زیر نگرانی مارچ کا شمارہ شائع ہو گیا۔ شمارے میں سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد، ممتاز ادیب محمد متین خالد، علامہ عبدالستار عاصم، ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، قاضی نوید ممتاز، فیاض طفیل سدھو، پروفیسر سید محمد یوسف عرفان، علامہ نور اللہ رشیدی، شاہد رشید، عائشہ بتول، نیاز گل ناصر، شاکر حسین شاکر، ڈاکٹر انور سدید، ملک مقبول احمد، محمد صدیق الفاروق، پروفیسر ڈاکٹر شیخ اقبال کی تحریریں شامل ہیں۔ ”کرونا کی دہشت پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے“ ایک اہم مضمون بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ یہ میگزین ایک نابینا ادیب اور شاعر نکالتا ہے اور اس کی سالانہ ممبر شپ 3000روپے سالانہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1