پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس،کٹوتیوں کی مذمت

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس،کٹوتیوں کی مذمت

  



لاہور (پ ر)پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں اہم امور زیر بحث لائے گئے اور اس میں پنجاب بھر کے پیف پارٹنرز کے مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد اٹارا، اجمل اشفاق، امتیاز شاہین، میاں اسحاق، چوہدری محمد ندیم، رضوان یوسف، حامد ناصر، محمد شبیر، ڈاکٹر محمد اشرف، نعیم حنیف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سمیت PSA کے معزز ممبران اور لاہور کے پیف پارٹنرز نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں PEF کی طرف سے پارٹنرز کی بلاوجہ کٹوتیوں کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ہم بلاوجہ کٹوتیوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ ہر ماہ پارٹنرز کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں اس میں تاخیر نہ کی جائے۔ ادائیگیوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1