یوایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کو نیوز ویک میگزین میں 2020 کے ایشیاء میں لیڈنگ بزنس سکول کی حیثیت سے پیش کیا گیا

یوایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کو نیوز ویک میگزین میں 2020 کے ایشیاء میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس(SBE) کو دنیا کے نامور میگزین نیوز ویک میں 2020 کے ایشیاء میں لیڈنگ بزنس سکول کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔ یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) آئی ایل ایم ٹرسٹ کا پرو جیکٹ ہے، جس میں 700 سے زائد فیکلٹی ممبر جس میں 200 سے زائد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور 20,000 المنائیز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 100 سے زائد ضلعے، افغانستان، ترکی،سودی عرب سمیت دیگر ممالک سے 25,000 ہزار طلبہ و طالبات معیاری تعلیم حاصل کرہے ہیں۔
یو ایم ٹی تمام شعبہ جات کے ماہرین لرنرز کو لیڈرز بنا کر ملکی ترکی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔یو ایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس(SBE) کو ہائر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے بہترین سکول کا ایوارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔
دنیا کے QS رینکنگ کے ادارے کے اعدا دو شمار کے مطابق یو ایم ٹی کا شمار ایشیاء کی 500 بہترین یو نیورسٹیز میں ہوتا ہے۔اس موقع پر صدر آئی ایل ایم ٹرسٹ/ یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کا سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس70 سے زائد فیکلٹی ممبران جس میں بہترین قومی و بین الاقوامی تعلیم یافتہ 30 پی ایچ ڈی سکالرز قوم کے معمار تیار کر کے ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کارپوریٹ انڈسٹری اور ایکڈیمیا کی دنیا میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس سکول کے پروگرامز کو پزیرائی حاصل ہے۔ ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس(SBE) کو ایسوسی ایشن آف مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوشن اِن پاکستان (AMDIP) کے بانی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہونے کے ساتھ اپنے BBA اور MBA پروگرامز کو نیشنل بزنس ایجو کیشن ایکریڈیشن کونسل (NBEAC) کی طرف سے 2018-2023 تک کیلیئے A کیٹاگری کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ آخر میں صدر یو ایم ٹی نے یہ بھی بتایا کہ یو ایم ٹی کا SBE پبلیشرز انٹر نیشنل لنکنگ ایسوسی ایشن (PILA) کا ووٹنگ ممبر ہو نے کے ساتھ ساتھ ایکریڈیشن کونسل فار بزنس سکولزاینڈ پروگرامز (ACBSP) کا بھی ممبر ہے۔

مزید :

کامرس -