کورونا کے پیش نظرمائیکرو سافٹ کے مفت ریموٹ ورکنگ سلوشنز

کورونا کے پیش نظرمائیکرو سافٹ کے مفت ریموٹ ورکنگ سلوشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ایسے حالات میں جب کورونا وائرس پوری دنیا میں لوگوں اور ملکوں کو متاثر کر رہا ہے،ہر جگہ ریموٹ ورک آپشنز کی تلاش جاری ہے۔مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آفس365،مائیکروسافٹ ٹیمز میں ٹیم ورک کے لیے اپنا حب لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب کرے گا تاکہ وہ ریموٹ ورکنگ کے قابل ہو سکیں۔مائیکروسافٹ365 کے کارپوریٹ وائس پریزیڈنٹ،Jared Spataro نے ایک بیان میں اس مفت سروس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ" مائیکروسافٹ میں ہماری سب سے بڑی تشویش اس مشکل وقت کے دوران اپنے ملازمین کی بہبود اور کاروباری اثرات سے نمٹنے میں اپنے کسٹمرز کی مدد کرنا ہے۔ہمیں امید ہے کہ ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیمز دستیاب کر کے ریموٹ ورک کو آسان تر بناتے ہوئے ہم لوگوں کی صحت اور حفاظت میں مدد دے سکتے ہیں "۔ٹیمز(آفس365 کا حصہ)تعاون کرنے والا ایک chat-based ٹول ہے جو گلوبل، ریموٹ اور بکھری ہوئی ٹیموں کو مل جل کر کام کرنے اور کامن اسپیس کے ذریعے معلومات کے تبادلے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔صارفین مائیکرو سافٹ ٹیمز سے ڈاکومینٹ کولیبریشن،ون آن ون چیٹ اور ٹیم چیٹ جیسے کئی فیچرز استعمال کر سکتے ہیں۔صارفین یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ365 بلاگ پوسٹ کے ذریعے، گھر بیٹھ کر کام کرنے کے لیے مائیکروسافٹ ٹیمز کے ساتھ ٹپس سمیت اس بلاگ پر دستیاب پراڈکٹ کے استعمال کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے کس طرح سائن اپ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ" مائیکرو سافٹ ٹیمز،آفس365 کا حصہ ہے۔اگر آپ کے ادارے کے پاس آفس365 کا لائسنس ہے تو پھر پہلے ہی سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہے،اگر ٹیمز کے لیے آپ کے پاس لائسنس نہیں ہے تو آپ کو پراڈکٹ کے ساتھ لاگ کرنا پڑے گا اور آتو میٹک طریقے سے آپ کو ٹیمز کا مفت لائسنس ملے گا جو جنوری2021 تک کارآمد رہے گا۔
اس میں 250 شرکا ء تک کے لیے ویڈیو میٹنگز اور 10,000 افراد کے لیے لائیو ایونٹس،ریکارڈنگ اینڈ اسکرین شیئرنگ،اور اس کے ساتھ چیٹ اور کولیبریشن شامل ہے"۔فری ٹیمز ورشن صارفین کو لامحدود چیٹ،بلٹ ان گروپ اور ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کالنگ، 10GB ٹیم فائل اسٹوریج اور 2GB پرسنل فائل اسٹوریج فی صارف دے گا۔صارفین، ورڈ، ایکسل،پاور پوائنٹ اور ون نوٹ سمیت ویب کے لیے آفس ایپس سے بر وقت تعاون بھی لے سکیں گے۔اس کے علاوہ، مائیکرو سافٹ نے مفت استعمال کے لیے، حتیٰ کے ان اداروں کے لیے بھی جن کے پاس آفس365 نہیں ہے، مختلف سیکٹرز کے حوالے سے کئی قسم کے حالات پر بھی کام کیا ہے۔

مزید :

کامرس -