حکومت معیشت کی بحالی کیلئے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرے،ایل بی ایف

حکومت معیشت کی بحالی کیلئے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرے،ایل بی ایف

  



لاہور (کامرس ڈیسک)لاہور بزنسمین فرنٹ کی قیادت نے ملک میں جاری کرونا وائرس کے معشیت پر برے ترین اثرات کو لیکر حکومت سے ٹریڈ اور انڈسٹری کو بیل آوٹ پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری کاروباری مندے اور موجودہ کرونا وائرس کے حملے کی وجہ سے ملکی معشیت کو فوری بیل آوٹ پیکج کی اشد ضرورت ھے، حکومت دیگر ملکوں کی مثال سامنے رکھتے ہوئے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے ریلیف پیکج کے حوالے بات چیت کرکے اس امر کو یقینی بنائے تاکہ ملکی معشیت کی ریڑھ کی ھڈی ٹریڈ اور انڈسٹری کو بچایا جا سکے۔

مزید : کامرس