جماعت غرباء اہلحدیث کا ہرنماز کے بعد قنوت نازلہ کا اہتمام

جماعت غرباء اہلحدیث کا ہرنماز کے بعد قنوت نازلہ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس الجامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی مولانا عبدالرحمن سلفی نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ مرکزی دالامارات محمدی مسجد برنس روڈ میں ہر نماز کے بعد قنوت نازلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے تمام اہلحدیث مساجد میں آئمہ کرام قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔ اسلامی دور میں جب بھی ملکی حالات، طاعون، سرتان، کوڑھ، جزام کی بیماریوں کی آمد ہوئی تو اس وقت کے آئمہ کرائم اور مفتیان دین نے پورے ملک کی مساجد میں قنوت نازلہ کا اہتمام کیا تو کچھ ہی دنوں میں عوام الناس کو اس بیماری سے نجات حاصل ہوگئی اسلئے کہ رب کے کلام کی برکت اور اس کی بارگاہ میں سچے دل سے مانگی گئی دعاؤں سے انسانی زندگی میں آسودگی لوٹ آیا کرتی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت ایمان باللہ پر مکمل یقین رکھیں تاکہ کسی قسم کی بیماری ہمارے قریب نہ آسکے۔