کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام اپنی ذمہ داریاں ادا کریں،نعمان بیگ

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام اپنی ذمہ داریاں ادا کریں،نعمان بیگ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) طلباء اہلسنت کمیٹی کے سربراہ مرزا نعمان بیگ،ارکان جنید خان،ذیشان خان،ذیشان الرحمن،سمیر رئیس،مسرت احمدا ور معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کریں۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔عوام حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کریں اور خود گھروں تک مھدود رکھنے کی کوشش کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔بچوں او ر عمر رسیدہ افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اس وقت اجتماعی توبہ کی بھی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہوئے گھروں اور محلوں میں آیت کریمہ کا ورد کیا جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر