کرونا وائرس، مصطفی کمال نے حکومت کو تعاون کی پیش کش کردی

  کرونا وائرس، مصطفی کمال نے حکومت کو تعاون کی پیش کش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کے حوالے سے اگر حکومت کو ہماری ضرورت ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے، ہم سب کو مل کر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کرونا وائرس کو ہم مل کر ہی شکست دے سکتے ہیں، اس وقت ہمیں ذخیرہ اندوزی کرنے کے بجائے دوسروں کا احساس کرنا چاہیے تاکہ یومیہ اجرت کمانے والے کو بھی بروقت راشن اور ضرورت کا سامان مل سکے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر سندھ حکومت کی کارکردگی کو 10 میں سے 8، خیبرپختونخواہ کو چار، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کو پانچ پانچ نمبر دوں گا۔مصطفی کمال نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو اپنے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہاگر ہماری ضرورت ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں، کرونا کے خلاف ہم حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد ہم زیادہ مضبوط ہوکر کھڑے ہوئے ہیں، ہم نے خواتین کا جلسہ کیا، لاڑکانہ میں کامیاب جلسہ کیا، عوام اب ہماری طرف ہی دیکھ رہے ہیں، مقامی و صوبائی حکومتوں کی نااہلی ہمیں مزید مضبوط کررہی ہے۔