سینٹرل جیل کراچی کی مخصوص قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش

  سینٹرل جیل کراچی کی مخصوص قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر جیل انتظامیہ کے لیے درد سر بن گئی ہیں، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے مخصوص قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں گنجایش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی سے صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ کر مخصوص قیدیوں کی رہائی کی سفارش کر دی۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے خط میں کہا ہے کہ 3 طرز کے قیدیوں کو رہا کیا جائے، ایسے قیدی جن کی عمر 65 سال اور 15 سال سزا کاٹ چکے ہیں، ایسے قیدی جو اپنی سزائیں ایک تہائی پوری کر چکے ہوں، اور وہ قیدی جو پے رول پر پورا اترتے ہوں ان کو پے رول گرانٹ کی جائے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل نے اس خط سے متعلق محکمہ جیل خانہ جات سندھ اور داخلہ کو آگاہ کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر