کرونا وائرس، یوتھ فورٹروتھ کا مستحقین میں لنچ بکس کی تقسیم

کرونا وائرس، یوتھ فورٹروتھ کا مستحقین میں لنچ بکس کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



میرپورخاص(بیووررپورٹ)کروناوائرس کی پیش نظر میرپورخاص میں نوجوانوں کی یوتھ فور ٹروتھ تنظیم میدان میں آگئی، غریب ومستحق لوگوں میں لنچ باکس تقسیم، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کروناوائرس کی تیزی سے پھلنے کے پیش نظر عوام اپنے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں اس ہی دوران میرپورخاص میں یوتھ فور ٹروتھ نامی نوجوانوں کی تنظیم نے سول اسپتال میرپورخاص اور مستحق لوگوں کے گھروں میں جا کر لنچ باکس تقسیم کرنا شروع کر دیئے، اس موقع پر یوتھ فور ٹروتھ تنظیم کے چیئرمین حسن رند،صدرحارث خالد،احسان لکھانی،کنوج علی،امبرین،رمشا علی،بشریٰ شیخ،سمرین نشا،کنول شہزین اور اریشا علی موجود تھے،جس کے بعد شہریوں نے یوتھ فور ٹروتھ تنظیم کے نوجوانوں کو خوب سراہاانہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بہت مشکلات سے گزر رہا ہے اور مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔