ہمیں مل کر کرونا وائرس سے جنگ کرنا ہو گی: جان محمد بلوچ

  ہمیں مل کر کرونا وائرس سے جنگ کرنا ہو گی: جان محمد بلوچ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا، اقتصادی سرگرمیوں کی بلا طعطل روانی کو یقینی بنانا اور خصوصاََ عام آدمی کے تحفظ کویقینی بناناہماری اولین ترجیح ہے۔ سندھ حکومت کے احکامات صرف لوگوں کو عالمی وباء سے بچانے کے لیے ہیں جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمیں مل کر کرونا وائرس سے جنگ کرنا ہو گی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جاتی افسران سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اراکین کونسل امانت ضیاء، زیب النسا ء بلوچ، سپرٹنڈنٹ انجینیئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واثق ظفر اور ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ضمن میں جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مکمل احتیاط اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اجتماعات سے اجتناب کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر