طالبہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے 4بھارتی نوجوانوں کو آج پھانسی دی جائیگی

طالبہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے 4بھارتی نوجوانوں کو آج پھانسی دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک،شِنہوا) نئی دلی میں 2012 ء میں میڈیکل کالج کی طالبہ کے ساتھ بس میں بداخلاقی کرنے والے چار مجرموں کوآج تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ 31 سالہ اکشے ٹھاکر، 25سالہ پون گپتا، 26 سالہ وینے شرما، اور 32 سالہ مکیش سنگھ نے میڈیکل کی طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی بداخلاقی اورتشدد کا نشانہ بنا یاجس کے باعث لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔چاروں مجرموں نے اعلیٰ عدالتوں کے علاوہ صدر کو بھی رحم کی اپیل کی تھی جو کہ مسترد ہو گئی۔اس سے قبل چاروں مجرموں کی پھانسی پر مختلف فورمز پر اپیل کے باعث تین مرتبہ پھانسی پر عملدرآمد ر روکا گیا تھا جس پر مقتولہ کی والدہ کی طرف سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ نئی دلی کی عدالت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ چاروں مجرموں کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کے تمام قانونی آپشنز ختم ہوگئے ہیں اسلئے ان کے حتمی ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جاتے ہیں۔تمام مجرموں کو 20 مارچ بروز جمعہ صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔گزشتہ روز بداخلاقی کے مرکزی ملزم31 سالہ اکشے ٹھاکر کے وکیل نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اپیل دائر کی کہ اکشے ٹھاکر کو پاکستان کی سرحد پر بھیج دیا جائے،ڈوکلام بھیج دیا جائے لیکن اسے پھانسی نہ دی جائے لیکن عدالت نے مجرم کی اپیل خارج کردی گئی۔کورٹ کے باہراس وقت ہنگامہ ہوا جب ایک مجرم کی بیوی نے اپنے مجرم شوہرسے طلاق مانگ لی اوروہ کمپلیکس کے باہر بیہوش ہوگئی۔اس گھناؤنے کیس نے ملک کی سول سوسائٹی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا جس میں خواتین کیخلاف جرائم کیلئے سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
4 مجرم،پھانسی

مزید :

علاقائی -