کرونا وائرس،خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم 2 روز کیلئے معطل

کرونا وائرس،خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم 2 روز کیلئے معطل

  



پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم آخری 2 روز کے لئے معطل کر دی گئی، انسداد پولیو مہم کرونا وائرس خدشات کے باعث معطل کی گئی۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم آخری دو روز کے لیے معطل کی گئی، 16مارچ سے شروع ہونے والی 5روزہ انسداد پولیو مہم میں 13 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا۔اب تک 11 لاکھ 88 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو مہم چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، مہمند میں چلائی جا رہی تھی۔

پولیو مہم

مزید : علاقائی