ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا

ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا

  



لاہور (کرائم رپورٹر) سبزہ زار کی حدود میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاشہری حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ مقتول حسن کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ آج سے چھ روقبل ڈولفن اہلکاروں نے فا ئرنگ فائرنگ کر کے شہری حسن کوشدید زخمی کر دیا تھابعدازاں پولیس نے اسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں کے خلاف درج کیا جا چکا ہے۔

مزید : علاقائی