ڈکیتی، چوری اور وارداتوں میں ملوث 7ملزم گرفتار

ڈکیتی، چوری اور وارداتوں میں ملوث 7ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پرڈکیتی، رابری، نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے2خطرناک گینگز کے 7ملزمان کوگرفتار کر کے پونے2کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز،بھاری مالیت کا سریا،موٹرسائیکلیں، مویشی، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ بھی برآمدکر لیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحیدخان کی واضح ہدایات کے تحت ڈکیتی، ہاؤس رابری، نقب زنی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دلوانے کے لیے سی آئی اے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہڈی ایس پی سی آئی اے ملک یعقوب اعوان کی سربراہی میں سی آئی اے صدرکے سب انسپکٹر حا جی مظہر اقبا ل اور پولیس ٹیموں نے خفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گن پوائنٹ پرڈکیتی، ہا?س رابری، نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے2خطرناک گینگز کے 7ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے پونے2کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز،بھاری مالیت کا سریا،موٹرسائیکلیں، مویشی، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ ملزمان سے برآمد کی گئی کروڑوں روپے نقدی اور مالِ مسروقہ اصل مالکان کے سپر د کر دیا گیا۔ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتار دونوں گینگز بڑی سوسائیٹوں میں سلیکٹڈ گھروں کو خاص طور پر اپنے ٹارگٹ پر رکھتے تھے۔ امر قابل ذکر یہ کہ خطرناک گینگز علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے جو اپنی پے در پے وارداتوں سے اہل علاقہ کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے۔ملزمان کا صدر ڈویڑن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کی 40 مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ایس پی عاصم افتخار نے کہا کہ ان گینگز کی گرفتاری سے کرائم گراف میں واضح کمی آئے گی۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے خطر ناک گینگز کی گرفتاری پر پولیس ٹیمزکے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی