ڈکیتی وچوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈکیتی وچوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو نواز کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ19کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کرفرار ہوگئے۔گرین ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو عمر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے غالب نارکیٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو غلام دستگیر اور فیملی سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات۔ گلشن راوی کے علاقے سے شعیب اور فیملی سے 1لاکھ 50ہزار نقدی و زیورات،شالیمار میں اظہر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 58ہزار۔ہرانی انارکلی میں وقار سے گن پوائنٹ پر65ہزار نقدی موبائل فون اور نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر مقبول سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سبزہ زار اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ،باٹا پور اور یکی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید : علاقائی