شادباغ سے 2ملزم گرفتار

شادباغ سے 2ملزم گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلا چور گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ذونیرعرف بلا اور اس کا ساتھی احمد رضاشامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے ہزاروں روپے نقدی،5 موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمدکرلئے۔

ملزمان کاشہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی2 درجن سے زائد د وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔

مزید : علاقائی