سیف سٹیزا تھارٹی کے کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدمات جاری

سیف سٹیزا تھارٹی کے کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدمات جاری

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کرونا خدشات کے پیش نظر سیف سٹیزا تھارٹی نے حکومتی احکامات پر عملدرآمدکرنا شروع کردیا گیا،کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کی پیش نظر اتھارٹی نے ڈے کیئر سنٹر بندکردیا اور سنٹر میں کام کرنے والے عملے کو چھٹیوں پر بھیج دیاگیا۔ڈے کیئر سنٹر بند ہونے پر جن بچوں کو سنٹر میں رکھا جاتا تھا ان ماوں کوبچوں کی دیکھ بھال کے لیے چھٹیاں دیدی گئیں ہیں۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سٹاف،پولیس کیمونیکیشن آفیسرز سمیت دیگرعملے کو تقریبا40فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔جس کے بعد سٹاف کی تعداد 60فیصد تک رکھی جائیگی۔پنجاب پولیس انٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کیمونیکیشن سنٹر میں باقی سٹاف کے ذریعے شہر بھر کی مانیٹرنگ کاعمل جاری رہے گا۔دریں اثناء چھٹیوں پر موجود سٹاف کو ایمرجنسی کی صورت میں تیار رہنے کی ہدایات بھی کردی گئیں ہیں۔

مزید : علاقائی