ناصر مدنی تشدد کیس،ملزموں کو14روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا

ناصر مدنی تشدد کیس،ملزموں کو14روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران علی جعفری نے معروف ٹک ٹکار سٹارعلامہ ناصر مدنی کو اغوا ء اور تشدد کرنے والے 4ملزمان شناخت پریڈ کے لئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے،تھانہ مزنگ پولیس کی جانب سے 4 ملزمان غلام ربانی، علی عباس، آصف اقبال اور ناظم حسین کوگزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ پولیس نے 4 ملزمان کو گزشتہ روز اسلحہ سمیت گرفتار کیاہے، تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد کا مقدمہ تھانہ مزنگ میں درج ہے، ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے استدعا منظو کر لی۔

کرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی