ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم

ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے محفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے مال روڈ پر شہریوں میں ٹریفک قوانین بارئے شعور اجاگر کرنے، لین لائن ڈسپلن یقینی بنانے اور محفوظ ڈرائیونگ بارئے آگاہی دینے کیلئے پمفلٹس تقسیم کئے۔جبکہ روڈ سیفٹی کے فروغ کیلئے تمام لائسنسنگ سٹاف کو فیلڈ میں تعینات کر دیاگیا ہے۔

لائسنسنگ سٹاف مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر شہریوں کو آگاہی دے رہا ہے جس میں لائسنسنگ سٹاف کی 32 لیڈی وارڈنز کو بھی مال روڈ کے 16 چوکوں میں تعینات کیا گیا ہے۔اس کیساتھ ساتھ روڈ سیفٹی اور شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے تین خصوصی اسکواڈز تشکیل بھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف بھرپور کارروائی جار ی رہے گی۔مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز روز پور روڈ پر لین لائن ڈسپلن کیلئے موٹرسائیکل دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ماڈل روڈز پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے انٹی انکروچمنٹ یونٹ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو میگا فونز اور پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے آگاہی دی جارہی ہے۔شہریوں کے آرام دہ اور محفوظ سفر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہری محفوظ سفر کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید : علاقائی