ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث358ملزمان گرفتار کرلئے،ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 11ملزمان کے قبضہ سے10 موٹر سائیکلیں، 15 موبائل فونز و دیگر مسروقہ مال برآمد کیا گیا،
ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے36پسٹلز،02 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے11کلوگرام سے زائد چرس،440 گرام افیون اور60 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران19ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے سے زائد ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 43اشتہاری و عادی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لاوڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر103ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔