صوفہ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر

  صوفہ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ میں صوفے بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی, لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں صوفہ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

، اطلاع ملنے پر ریسکیوکی5گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو حکام کا کہناہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید : علاقائی