کرونا وائرس سے 8کروڑ 50لاکھ طلبہ کیلئے تعلیم کے دروازے بند

  کرونا وائرس سے 8کروڑ 50لاکھ طلبہ کیلئے تعلیم کے دروازے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یو نیسکونے بتایا ہے کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبا ت تعلیم کے حصول سے محروم ہوگئے۔یونیسکو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوری دنیا میں مجموعی طور پر8لاکھ 50ہزارطلبہ کرونا کے باعث گھرو ں میں بند ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد پوری دنیا کے کل طلبہ کا نصف ہے۔تنظیم کا کہنا تھا کرونا وائرس سے ایک سو دو ممالک میں سکول اور یونیورسٹیا ں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 11دیگر ممالک میں جزوی طور پرتعلیمی نظام متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا پوری دنیا میں دیگر شعبوں کی طرح کرونا تعلیم کے شعبے کو بھی سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔یونیسکونے تقریبا دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ حکام نے کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں متعدد ممالک میں سکولوں کی بندش کا سامنا ہوگا جس کے نتیجے میں تین کروڑ طلبہ تعلیم سے محروم ہوسکتے ہیں۔خیال رہے اب تک کرونا سے 171ممالک متاثر،8ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور دو لاکھ بیمار ہوچکے ہیں۔
طلبہ محروم

مزید :

علاقائی -