پشاورمیں 4مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنا دیئے گئے

پشاورمیں 4مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنا دیئے گئے

  



پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں 4مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنائے جانے کے بعد طبی عملے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے مہلک وبا کا پھیلا وروکنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔دارالحکومت پشاور میں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، جامعہ پشاور کے ہاسٹل کو قرنطینہ سینٹرمیں تبدیل کردیاگیا، جب کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ذوالفقاربھٹومیڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اکیڈمی فاررورل ڈیویلپمنٹ کی عمارت قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردی گئی ہے۔ضلعی ہیلتھ افسران کومتعلقہ عمارتوں میں سٹاف بھجوانیکی ہدایت کردی گئی ہے۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں عوام کواکیلانہیں چھوڑنا ہے یہ مشکل وقت ہے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے انشااللہ کورونا وائرس کوشکست دینی ہے۔

قرنطینہ سنٹر

مزید : علاقائی