تفتان سے سکھر قرنطینہ مرکز میں لائے گئے افراد کی سکریننگ جاری

تفتان سے سکھر قرنطینہ مرکز میں لائے گئے افراد کی سکریننگ جاری

  



سکھر (آن لائن) تفتان سے سکھر قرنطینہ مرکز میں لائے گئے افراد کی اسکریننگ کا عمل جاری، لیبر کالونی کے فلیٹس کی سیکیورٹی میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے قرنطینہ مرکز میں گذشتہ روز منتقل کئے گئے 757 افراد کے بعد قرنطینہ مرکز میں موجود افراد کی تعداد ایک ہزار پچاس ہوگئی ہے، جس میں خواتین بچے اور مرد بھی شامل ہیں، اب تک 302افراد کی اسکریننگ ہوسکی ہے جس میں سے ایک151 افراد میں کورونا کے رزلٹ مثبت آئے ہیں، قرنطینہ مرکز میں موجود افراد کی تعداد بڑھنے کے بعد کراچی سے بھی اسپیشل میڈیکل ٹیم سکھر قرنطینہ مرکز پہنچ گئیں ہیں، جنہوں نے قرنطینہ مرکز میں موجود افراد کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیاہے، ذرائع کے مطابق تفتان سے سکھر لانے والے بس ڈرائیور سمیت دیگر اسٹاف کے بھی سیپمل لئے گئے ہیں جنہیں کراچی ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے، قرنطینہ مرکز میں ہسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے، دوسری جانب قرنطینہ مرکز میں رہائش پذیر افراد کی جانب سے متعدد شکایات بھی سامنے آئی ہیں، جن میں دل، بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض کی ادویات کی کمی سمیت صفائی کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیاہے، جبکہ محکمہ صحت کے 27 ملازمین نے قرنطینہ مرکز میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ڈیوٹی نا کرنے والے ملازمین کو شوکار نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

سکھر قرنطینہ مرکز

مزید : علاقائی