ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا

  



اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔عدم پیشی پر گرفتار ملزمان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت جوابات جمع کرا دئیے گئے،ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث 342 کے جمع کرائے گئے جوابات پر دستخط نہیں ہو سکے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل جا کر ملزمان سے 342 کے جمع کرائے گئے بیانات پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،عدالت نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ڈاکٹر عمران فاروق

مزید : علاقائی