ایڈوائزری جاری اڈیالہ جیل میں آئی سو لیشن وارڈ قائم کردیا گیا

  ایڈوائزری جاری اڈیالہ جیل میں آئی سو لیشن وارڈ قائم کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں آئی سو لیشن وارڈ قائم کردیا گیا۔جیل حکام کے مطابق آئی سولیشن وارڈ 6 بستروں اور 2 وینٹی لیٹر،چھے بیڈز پر مشتمل ہے، بیرون ملک سے ڈیپورٹ ہونے والے افراد کو بلکل الگ رکھا جارہا ہے، بیرون ملک سے ڈی پورٹ قیدیوں کو کسی سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔جیل حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے داخلی راستوں،بیرکس،خواتین بیرکوں،کم عمر بچوں کی بارکوں،اسپتال پر سینی ٹائرز کا بندوست کر دیا گیا،اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے،اڈیالہ جیل میں چھے ہزار سے زائد ماسک موجود ہیں، حکام نے بتایاکہ جیل میں موجود فیکٹری میں بھی ماسک بنائے جا رہے ہیں۔جیل انتظامیہ نے حکومت سے اسکریننگ کٹ کی درخواست بھی کر دی،جیل میں اس وقت 4994 قیدی موجود ہیں،اسلام آباد سے لائے جانے والے گداگروں کو بھی الگ رکھا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل

مزید :

علاقائی -