لوئر مال، رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، لڑکی زخمی،ملزم کا اقدام خودکشی

لوئر مال، رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، لڑکی زخمی،ملزم کا اقدام خودکشی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے میں رشتہ کے تنازع پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر کے خود کو گولی مار کردونوں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے ابراہیم روڈ کا رہائشی عابد آمنہ سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی کے گھر والوں کے انکار پرعابد مشتعل ہو گیا اور آمنہ کے گھر میں گھس کر پہلے آمنہ کو گولی مار کر زخمی کیا اور پھر خود کو گولی مار لی دونوں کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی