انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ہوم سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ہوم سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور کیا جارہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کررہا ہے، کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔پہلے مرحلے میں 4جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کی کیربیئنز کے خلاف 3میچز پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، اس کا انعقاد ستمبر میں کروایا جاسکتا ہے، بعد ازاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 30جولائی سے شروع ہونے والی 3ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی نئے شیڈول کیساٹھ کیریبیئن جزائر میں کروائی جاسکتی ہے۔