جعلی فارم ای کے ذریعے کسٹم حکام کا کروڑوں روپے مال ایکسپورٹ کرنے کا انکشاف

جعلی فارم ای کے ذریعے کسٹم حکام کا کروڑوں روپے مال ایکسپورٹ کرنے کا انکشاف

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پاک افغان بارڈر خر لاچی پر جعلی فارم ای کے ذریعے کسٹم حکام کا کروڑوں روپے مال ایکسپورٹ کرنے کا انکشاف،ان خیالات کا اظہار پشاور پریس کلب میں خر لاچی پر کلیئرنس ایجنٹ حاجی سبحان اللہ،عدنان،مسلم نور نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خر لاچی پر ایک ماہ قبل تمام فارم ای کسٹم اور بینک سے تصدیق ہونے کے بعد کسٹم حکام نے اپنی غفلت کا مظاہرہ کیا اور اپنی تمام بد عنوانی کو کلیئرنس ایجنٹ کے کھا تے ڈالتے ہوئے ہمارئے اوپر ایف ائی ار درج کردی جبکہ فارم ای کی کسٹم اور بینک کی کلیئرنس کے بعد مال کلیئر کیا جاتا ہے اب جب وفاقی حکومت کی جانب سے بارڈر انتظامیہ پر سختی کے بعد افغانستان کے ساتھ تمام بارڈر کے انکوائری شروع کرنے پر کسٹم حکام نے کلیرنگ ٹریڈر ابراہیم سبحانی کی جانب سے جاری کردہ جعلی فارم ای ہمارے کھاتے میں ڈال دیا اس موقع پر کلیئرنگ ایجنٹ ابراہیم سبحانی ٹریڈرز کے متعلقہ شخص عدنان نے بتایا یہ تمام فارم ای ابراہیم سبحانی ٹریڈر کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد کسٹم حکام کلیرنگ سے قبل حود اور بینک سے تصدیق کے بعد مال کو کلئیر کرتا ہے اب جب کسٹم حکام کے خلاف وفاقی حکومت نے بغیر فارم ای اور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو کسٹم حکام نے ایک ماہ بعد تمام ملبہ غریب کلیئرنگ ایجنٹ پر ڈال کر ایف آئی آر کاٹ دیا،اس سلسلے میں جب کسٹم حکام کے ساتھ ہم نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا اپ ان کلیئرنگ ایجنٹ کو ہمارے سامنے پیش کریں تاکہ ہمانکا بیان ریکارڈ کریں ابرہیم سبحانی کا نمائدہ عدنان کو کسٹم حکام کے سامنے پیش کیا تو انہوں ان سے بیان ریکارڈ کرنے سے انکار کردیا،ہم مطالبہ کرتے ہے کہ تمام تحقیقاتی ادارے اس معاملے کا چھان بین کریں اور اس ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر