شیرگڑھ، تخت بھائی میں کورونا سے پہلی موت کے بعدا نتظامیہ ان ایکشن

شیرگڑھ، تخت بھائی میں کورونا سے پہلی موت کے بعدا نتظامیہ ان ایکشن

  



شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)مردان میں کورونا وائر س سے واقع ہونے والی پہلی موت پر حسب الحکم کمشنر مردا ن مطہر زیب خان اور ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی احکامات پر تحصیل تخت بھائی کا انتظامیہ حرکت میں آگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ انیلہ فہیم صاحبہ خود نگرانی کر رہی ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی نے شیرگڑ ھ کے مختلف بازاروں میں چھاپے لگا کر حجاموں کے حمام اور مشروبات کی دوکانوں اورپر ھجوم جگہوں کو بند کر دیا۔اس مو قع پر شیرگڑھ بازار میں کرونا وائر س سے اختیا طی تدابیر پر مشتمل اشتہار چسپاں کر دئیے۔کرونا وائر س سے مردان میں واقع ہو نے والے موت کے بعد پورے علاقے میں زبر دست خوف وہراس پایا جا تاہے۔سرکار ی تمام دفاتر اہم تجارتی مراکزم،شاپنگ پلازے اور دوسرے پر ہجوم جگہوں کو بند کر دئیے گئے ہیں۔حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں حکومتی اقدامات پر تیزی سے عمل درامد جاری ہے۔اے سی تخت بھائی میڈم انیلا فہیم صاحبہ خود انتظامیہ کی نگرانی کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جب گذشتہ رات مردان میں کورونا وائر س سے متاثرہ شخص کی موت واقع ہونے پر ڈی سی مردان محمد عابد خان وزیر نے وائر س سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیرکے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع مردان کے تمام تحصیلوں کے انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔ان احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحصیل تخت بھائی کے انتظامیہ بھہ حرکت میں آگیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی قیصر کنڈ ی نے شیرگڑھ کے مختلف بازاروں میں چھا پے لگا کر حجاموں کے تمام مشروبات کی دکانیں وہ مقامات جہاں پر ہجوم بند کر دئیے ان احکامات پر فوری عمل درامد کے لئے انہوں نے ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کو ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حجاموں کے حماموں،بیوٹی پالروں کی دکانیں 20دن کے لئے بند رہیں گے۔انہوں نے کروناوائر س سے عوام کو حفاظتی تدابیر اختیا رکرنے کے اپیل کی اس ضمن میں شیرگڑھ کے بازاروں میں فلکسز چسپاں کردئیے گئے اور خصوصاًہینڈ بلز تقسیم کر دئیے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی نے اس مو قع پر پورے بازاروں کا ازخود دورہ کیا۔ حجاموں کے حماموں بیوٹی پالروں اور مشروبات کی دوکانوں پر ہجوم مقامات کا جائز ہ لیا انہوں نے عوام کو بے جا ہجوم جمع کرنے سے منع کردیا اور خبر دار کیا کہ ان احکامات پر عمل درامد عوام کی زندگی کے لئے بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے اس مو قع پر میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈی سی مردان محمد عابد خان وزیر نے عمل درامد کے لئے تحصیل تخت بھائی کے انتظامیہ کی طرح خصوصی ہدایات جاری کردئیے تحصیل تخت بھائی انتظامیہ ان ہدایا ت پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا عزم کیا ہو اہے کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد اور اہم راستہ حٖفاظتی تدابیر ہیں ہم سب کو مل کر ان تدابیر پر عمل درامد کرنا ہوگا۔تاکہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں اس مہلک بیماری سے بچ سکے اس مو قع پر انہوں نے شیر گڑھ کے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا درجنوں تھڑے سائن بورڈ،چھابڑی فروشان کی چھتریاں ہٹاکر تحویل میں لے لئے اس مو قع پر ان کے ساتھ ٹی ایم او انکروچ منٹ کے اہلکار اور پولیس نفری موجو د تھی اور شیر گڑھ کے بازار میں دوپہر تک موجو درہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر