ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی تحصیل جہانگیرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی تحصیل جہانگیرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تحصیل جہانگیرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ بچوں کو پو لیو قطرے پلائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنو شہرہ مس وزیر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر سمن عباس اور تحصیلدار نعمت کنڈی نے جہانگیرہ کے علاقے مغلکی میں پولیو کے حوالے سے والدین سے ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے حوالے سے پھیلنے والے منفی پراپیگنڈوں کی نفی کی اور انکاری والدین کو بچوں کے پولیو قطرے پلانے پر امادہ کیا جس کی وجہ سے علاقیمیں والدین کے 99 انکاری بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے کسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہیں کیا جائیگا اور روزانہ کی بنیاد پر انسداد پولیو مہم کی نگرانی جاری رکھیں گے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسران سمیت ریونیو اور متعلقہ سٹاف کو پولیو کے خاتمے تک احکامات جاری کئے گئے ہے تاکہ پولیو جیسے مہلک بیماری کا خاتمہ ممکن ہوسکیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنران،ایڈیشنل اے سیز گھر گھر جاکر انکاری والدین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گے تاکہ ضلع کو پولیو فری بنایا جاسکیں جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

مزید : پشاورصفحہ آخر