خیبر،کورونا وائرس کے پیش نظر ہوٹلز اور حجام کی دکانیں بند

خیبر،کورونا وائرس کے پیش نظر ہوٹلز اور حجام کی دکانیں بند

  



خیبر (بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کی ہدایا ت پر کورونا وائر س سے نمٹنے کی پیش نظر ضلع خیبر میں ہوٹلز اور حجاموں کی دوکانیں بند کر دی گئی کل سے بازار صبح دس بجے کھلا گا اور شام سات بجے کو بند کر دیا جائے گا،انتظامیہ کے ساتھ اس سخت مشکل حالات میں بھر پور ساتھ دینگے،لنڈیکوتل بازار صدر جعفر شینواری ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی پیش نظر ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں باڑہ،جمرود اور لنڈیکوتل میں ہوٹلوں اور حجاموں کی دوکانوں کو بند کیا گیا ہوٹلز مالکان کو ہدایت جا ری کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ کل سے ہوتلز کو بند کردیں جبکہ حجاموں کو آج سے بند کردیا گیا جبکہ لنڈیکوتل میں سپورٹس گروانڈ کو بھی بند کر دیا گیا اور ہسپتال چوک میں مسکینوں کیلئے مفت درسترخوان بھی بند کر دیا گیا اس سلسلے میں لنڈیکوتل بازار کے صدر جعفر شینواری نے لندیکوتل پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کے ساتھ میٹینگ میں کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے لنڈیکوتل بازار صبح دس بجے کھلا ہو گا اور شام سات بجے کو بند کیا جائے گا سات بجے کے بعد تمام مارکیٹس بند کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس لئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے اس سلسلے میں اے اے سی شمس اسلا م نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر اقدامات کئے جا رہے ہیں کسی نے خلاف ورزی کی تو قانونی کاروائی کی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر