محکمہ تعلیم کا آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کا آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبے میں کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر محکمے ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ای_ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہے۔ جس کے تحت فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 مارچ سے بڑھا کر 26مارچ کردی گئی ہے۔ جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ 27 مارچ سے 31 مارچ تک ای_ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں اور یکم اپریل 2020 کو تمام امیدواروں کے تبادلوں اور تعنیاتیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت پیدا کرنے اور میرٹ پر ان کی تعیناتیوں کیلئے ای_ٹرانسفر ڑ پالیسی کو بنایا ہے تاکہ مستحق اور حقدار اساتذہ کو ان کا حق مل سکے اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر