پشاور پولیس کے ہاتھوں 4 منشیات فروش گرفتار

پشاور پولیس کے ہاتھوں 4 منشیات فروش گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر ا یس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مجموعی طور پر مزید4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے مشہور منشیات فروش سلمان ولد ملنگ سکنہ عطا محمد گڑھی اور عدنان ولد وکیل سکنہ موسی زئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے ملزم گل روز ولد میوہ گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار حسین نے ملزم شاہ زیب ولد اکرم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر