پشاور،اسلحہ کی سمگلنگ ناکام،ایک گرفتار،اسلحہ برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بڈھ بیر کی حدود میں کارروائی کیدوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کید وران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 5 عدد پستول،4 عدد پلاسٹک پمپ،دو عدد ٹریگر کارڈ اور دو عدد پلاسٹک بٹ برآمد کر لیے گئے ہیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کواطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد درہ آدم خیل کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر حاجی ابراہیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک موٹر کار نمبر891 کوروک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 5 عدد پستول،4 عدد پلاسٹک پمپ،دو عدد ٹریگر کارڈ اور دو عدد پلاسٹک بٹ برآمد کرکے ملزم نورکمال ولد نعمت سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے