ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کا ڈوگرہ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کا ڈوگرہ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈز کا دورہ

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنرخیبر محمود اسلم وزیر کے خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے آج تحصیلدار باڑہ کفایت خان اور نائب تحصیلدار آصف شاہ کا ٹیکینکل انسٹیٹوٹ کالج، عبدالقیوم خان سکول اینڈ کالج باڑہ اور ہیڈکواٹر ڈوگرہ ہسپتال میں کرویٹین اور آئسولیشن وواٹس کا تفصیلی دورہ، اس موقع پر تحصیلدار باڑہ کفایت خان اور ان کے وفد نے مشترکہ طور پر عبدالقیوم خان کالج اور ٹیکنیکل کالج کو فسٹ ایڈز کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کر دیا جبکہ اس میں کسی بھی مریض کو وائرس کی کوئی شکایت ہوئی تو پہلے اس کا علاج 15 دن یہاں پر ہوگا جبکہ متاثرہ مریض کو ڈوگرہ ہسپتال میں باقاعدہ طور قرنطینہ سنٹر اور میں آیسولیشن وارڈ منقتل کردیا جائیگا۔ تحصیلدار باڑہ کفایت خان نے اس موقع پر ڈوگرہ ہسپتال میں کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائینگے اور اسکے مقابلے کی بھرپور تیاری کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر