ٹاؤن تھری انتظامیہ 20 بیوٹی پارلر،حجام،سنوکرکلب اور شیشہ ہاؤس سیل

  ٹاؤن تھری انتظامیہ 20 بیوٹی پارلر،حجام،سنوکرکلب اور شیشہ ہاؤس سیل

  



پشاور (سٹی رپورٹر) ٹاؤن تھری انتظا میہ کے انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد نے20 بیوٹی پارلر،حجام،سنوکر کلب، شیشہ ہا ؤس کو سیل کردئیے۔اس کے علاوہ ریسٹورنٹ،کیفے جس میں خیبر شینواری،اسلامیہ ریسٹورنٹ،جلیل کبابی وغیرہ کو ہدایت کی کہ ریسٹوران میں کھانے کی سروس معطل رہے گی۔صرف ہوم ڈلیوری اور گھر کو پیکنگ کی اجازت ہو گی۔ ٹاؤن تھری کے ایڈمنسٹریٹر میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد ہمراہ نے توصیف احمد کے ہمراہ ارباب روڈ 'یونیورسٹی ٹاؤن ' جہانگیر آباد اور فیز 3 چوک میں 20 بیوٹی پارلر،حجام،سنوکر کلب،شیشہ ہاوس کو کرونا وائس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے 5 اپریل تک سیل کردئیے جس میں دبء بیوٹی پارلر،نیازی ہیر سیلون، لوریل پروفیشنل اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد نے مالکان کو ہدایت کی کہ ان سیلون کو 5 اپریل سے قبل نہ کھولے جائے۔ اس کے بعد جو حکومت کا فیصلہ ہوگا ا س پر عمل کیاجائیگا بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ کرونا وائس کے ممکنہ پھیلاؤں کی روک تھام کے حوالے سے ایکشن لیا گیا ہے تاکہ انسانی جانیں کرونا وائرس سے محفوظ رہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر