کرونا کے خوف سے مساجد ویران نہ کریں،سید گوہر شاہ

کرونا کے خوف سے مساجد ویران نہ کریں،سید گوہر شاہ

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) کرونا وائرس کے خوف سے عوام مساجد ویران نہ کریں۔توبہ استعفار کرکے نصرت الٰہی طلب کریں۔علماء خطبات میں عوام کو آگاہی دیں۔سابق ایم این اے مولانا گوہر شاہ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف سے عوام مساجد ویران نہ کریں۔انہوں نے کرونا وائرس سے جنم لینے والی صورتحال اور عوام میں پائے جانے والے اضطراب پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔مساجد کو ویران کرنے کے بجائے اسے آباد کریں اور علماء کی طرف سے قرآن و حدیث کی روشنی میں دئے گئے وظائف اور ذکر وذکار کا اہتمام کریں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے اداروں سے سنسنی نہ پھیلانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم بحیثیت مجموعی توبہ استعفار کرکے نصرت الٰہی طلب کریں۔انہوں نے علماء و خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ اور دیگر اجتماعات میں قرآن و سنت کی روشنی میں دیے گئے ہدایات سے عوام کو روشناس کرائیں۔جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور انصار الاسلام کے رضا کار اس مشکل گھڑی میں خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر عملی اقدامات کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر