چارسدہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس رپورٹ

چارسدہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس رپورٹ

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس رپورٹ۔ شبقدر سے تعلق رکھنے والے محمد سلیمان کی ٹریول ہسٹر ی سعودی عرب ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں زیر علاج مریض محمد سلیمان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔اس حوالے سے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈاکٹر عابد حسین نے بتایا کہ چند روز پہلے شبقدر سے تعلق رکھنے والے 20سالہ محمد سلیمان نامی مریض چارسدہ ہسپتال آئے تھے جن کی ٹریول ہسٹری سعودی عرب تھی اور وہ چند روز پہلے سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین کے مطابق ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے ابتدائی چیک اپ کے بعد مریض کو آئسو لیشن روم میں رکھا اور ان کے خون کے نمونے لیکر این آئی ایچ اسلام آباد بجھوا دئیے گئے تھے جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے جس میں کروناوائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین کے مطابق متاثرہ مریض کو تاحال چارسدہ ہسپتال کے آئسو لیشن روم میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر