باڑہ میں کورونا وائرس کی ایک شخص میں تصدیق

باڑہ میں کورونا وائرس کی ایک شخص میں تصدیق

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)ضلع خیبر میں کورونا کی پہلی کیس عادل الرحمن میں کوروناوائرس کی تصدیق،پشاور پولیس ہسپتال میں زیرعلاج،محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ متاثرہ ایریا پہنچ گئے،ضلع خیبر میں 10ہزار میڈیکل ماسک،450سینٹائزر تقسیم کئے گئے۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ شلوبر نوگزی بابا میں کوروناوائرس کی پہلی کیس سامنے آیا جس کی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے علاج کیلئے پشاور پولیس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے علاقے میں محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ پہنچ گئے ذرائع کے مطابق 30سالہ عادل الرحمن قبیلہ شلوبر سے تعلق رکھتا ہے اور حیات آباد کارخانوں میں میڈیسن کا دوکاندار بھی ہے اور 25دن پہلے رولپنڈی بھی گئے تھے۔ متاثرہ ایریا کی ڈیٹااکھٹا کیا جارہا ہیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر