کرونا سے نمٹنے کیلئے گرانٹ کا اعلان کیا جائے،رحمان ملک

کرونا سے نمٹنے کیلئے گرانٹ کا اعلان کیا جائے،رحمان ملک

  



اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کروناوائرس پر قابو پانے کیلئے چاروں صوبوں کیلئے ریلیف گرانٹ کا اعلان کریں، قوم کو یکجا ہوکر اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے کروناوائرس کو شکست دینا ہوگا،کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر حکومت زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کٹس منگوائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزسے ملاقا ت کے دوران کیا،ملاقات میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے سینیٹر رحمان ملک کو کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،قائمہ کمیٹی داخلہ کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دئیے گئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

رحمان ملک

مزید : پشاورصفحہ آخر