قوم کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہونا پڑے گا، عارف علوی

قوم کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہونا پڑے گا، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کرونا سے نمٹنے کیلئے مخیر حضرات سے حکومت پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔قوم،سیاستدانوں کے اختلافات بھلا دیں اور متحد ہو کر چیلنج کا مقابلہ کریں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قوم کو کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہونا ہے اور تمام اختلافات بھلا کر لوگوں کی مدد کریں۔ کروناوائرس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے، اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی مدد کریں۔صدر مملکت نے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات بھلا دیں، علماء کرام اور میڈیا احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔وزرائے اعلیٰ کرونا کی روک تھام کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں،جبکہ صاحب استطاعت لوگ اس صورتحال میں قوم کی مدد کریں۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -