کرونا سے نمٹنے کیلئے بلاول بھٹو کی حکومت کو مل کر کام کرنے کی پیشکش 

کرونا سے نمٹنے کیلئے بلاول بھٹو کی حکومت کو مل کر کام کرنے کی پیشکش 

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیں اس وقت اپنے شہریوں کا سوچنا، موجودہ حالات میں مل کر کام کرنا ہوگا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قیادت دکھائے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلے، پوائنٹ سکورننگ کی ضرورت نہیں، وزیراعظم پر تنقید کا نہیں بلکہ انہیں قائل کرنے کا وقت ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ افراتفری پھیلانے سے اجتناب کیا جائے،سندھ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، حکومت سندھ نے ایران سے آنے والوں کی فہرست مانگی، تفتان سے آنے والوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول