پارا چنار،ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

پارا چنار،ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے پاراچنار میں قائم چالیس بیڈز پ مشتمل قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا صوبائی حکومت کی ہدایات پر کرونا وائرس نمٹنے کیلئے ضلع کرم میں بھی مختلف اقدامات جاری ہیں اور محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاراچنار کے نواح میں چالیس بستروں پر مشتمل ایک قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ قرنطینہ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے جو کہ باہر سے آنے والوں کو حفظ ماتقدم کے طور پر رکھا جائے گا تاکہ ان سے ان کے خاندان اور معاشرے کے دیگر افراد کو یہ وائرس نہ پھیل جائے اور قارنطینہ میں وہ تمام تر سہولیات میسر کردی گئی ہے جن کی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں شہر میں ہوٹلوں، ریستورانوں، حجام کی دکانوں کو بند کرنے کے اور لوگوں کو بلا وجہ رش نہ بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں اور خوش آئیند بات یہ ہے کہ لوگ بھی اس سلسلے میں بھر پور تعاون کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور احتیاط ہی اس وبا سے بچنے کا واحد حل ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم اجتماعات سے گریز کریں اور بلا ضرورت بازاروں میں رش نہ بنائیں اور ہم کو ملکر اس بیماری سے لڑنا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر